رافیل اور ایس-400 کی تباہی پاکستان کی برتری کا ثبوت ہے، سابق بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید جنگی صلاحیتوں نے دونوں ممالک کی دفاعی حکمتِ عملی کو یکسر بدل دیا ہے۔
بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان اور بھارت میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کی سرحد عبور نہیں کی، کیونکہ دونوں ممالک کے پاس جدید سٹینڈ آف ویپنز موجود ہیں جن کی مدد سے دور بیٹھ کر کارروائی ممکن ہو چکی ہے۔
BIG STATEMENT ♦️ ♦️ ♦️
انڈیا کے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل V. P ملک کا بڑا بیان..
"آپریشن سندھور کے دوران، ہم نے ایک دوسرے کی سرحد بھی عبور نہیں کی۔ تکنیکی ترقی بہت زیادہ ہے۔ پاکستان کے پاس بہتر ہتھیار اور سازوسامان ہیں۔ رافیل اور ایس 400 سسٹم کی تباہی ہندوستان پر ان کی برتری… pic.twitter.com/dXYZq2A1B9— Ather Salem® (@Atharsaleem01) December 13, 2025
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے، تاہم پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں بہتر ہتھیار اور جدید سازوسامان موجود ہے، رافیل طیاروں اور ایس-400 دفاعی نظام کی تباہی پاکستان کی عسکری برتری کا ثبوت ہے۔
جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے کہا کہ بھارت کو اپنی فوجی تیاریوں، سازوسامان اور ٹیکنالوجی میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل کی کسی بھی کارروائی میں مؤثر جواب دیا جا سکے۔
بھارت کے سابق آرمی چیف نے واضح کیا کہ جدید جنگیں اب روایتی انداز سے ہٹ کر ٹیکنالوجی اور سٹینڈ آف ویپنز پر منحصر ہو چکی ہیں، جس میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔



