دیپال پور:ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے ایم پی اے ملک علی عباس کے ہمراہ ماڈل جدید لیڈیز بازار کا افتتاح کردیا 

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)صدر بازار کو جدید سہولیات سے آراستہ کر کے ماڈل لیڈیز بازار کا درجہ دےدیا گیا برقی قمقموں سے بازار کی دلکشی میں بے پناہ اضافہ ہوگیاڈپٹی کمشنراحمد عثمان جاوید نے رہنما مسلم لیگ ن ایم پی اے ملک علی عباس کھوکھر ۔اے ڈی سی جنرل احمد سلیم چشتی، اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ صدر انجمن تاجران سلیم شیخ سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز کے بھی شریک ہمراہ افتتاح کیا ماڈل بازار کی رونقیں بحال کرنے پر انجمن تاجران نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا بازار میں شیڈ کی تنصیب سے بجلی کی تاروں ،بارش اور آندھی سے بچاؤ ممکن ہوگا۔ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک علی عباس کھوکھر نے کہاماڈل لیڈیز بازار دیپال پور تحصیل کی خواتین کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا تحفہ ہے۔ شہر کی خوبصورتی کیلئے تمام وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں

مزید خبریں

Back to top button