وزیرآباد، اسسٹنٹ کمشنر کا مین بازار کی اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ

وزیرآباد( جانوڈاٹ پی کے) اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے مین بازار کی اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور تعمیراتی میٹریل اور کام کی رفتار کو چیک کیا۔مین بازار کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد کی ہدایات اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس پر 195 ملین روپے کی لاگت سے جدید خطوط پر ماڈل بازار بنایا جا رہا ہے جن میں سے 25 ملین روپے واپڈا کو دیے گئے ہیں تا کہ کھمبوں اور تاروں کے نظام کو بھی اپ گریڈ کیا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے مین بازار کو ماڈل بازار بنایا جا رہا ہے جس کو اب جدید خطوط پر بناتے ہوئے خوبصورت اور جاذب نظر بنایا جائے گا اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار کے ہمراہ مین بازار میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے سرپرائز وزٹ کیا اور نہ صرف کام کی رفتار چیک کی بلکہ تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی کو دیکھا۔اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں بازار کی اپ گریڈیشن کا تخمینہ 195 ملین ہے جس میں سے بجلی کی تاروں اور کھمبوں کی تنصیب کے لیے واپڈا کو 25 ملین جاری کیے گئے ہیں۔انہون نے نکاسی آب کے نالے کی تعمیر کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ریت، کرش اور سیمنٹ کے تناسب کی مکمل جانچ کی گئی۔منظور شدہ معیاری تناسب 1:4 ہے۔کنٹریکٹر کی جانب سے 1:3 تناسب استعمال کیا جا رہا ہے، جو زیادہ سیمنٹ کی مقدار کے باعث بہتر اور مضبوط تعمیر کی عکاسی کرتا ہے
اینٹوں کے معیار کو بھی جانچا گیا جو مصدقہ SOPs کے عین مطابق پایا گیا انہوں نے کنٹریکٹرز کو بھی واضح ہدایات دی کہ تمام کام منظور شدہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے۔یہ ماڈل بازار خوبصورت اور وزیرآباد کے شہریوں کے لیے ایک تحفہ ہو گا۔



