امریکہ کے لیے ایک اور صدمہ: ایران نے ڈیلٹا فورس کے کمانڈوز پکڑ لیے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایک انتہائی سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایران کی سیکیورٹی فورسز نے امریکہ کی
ایلیٹ ‘ڈیلٹا فورس’ کے ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ سینیئر تجزیہ کار معظم فخر کے مطابق، یہ دستہ ایران کی اعلیٰ فوجی و سویلین قیادت، بشمول رہبرِ اعلیٰ کے ممکنہ جانشینوں اور اہم حکومتی شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے نشانہ بنانے کے مشن پر تھا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ایران نے ڈیلٹا فورس کو ایسے کسی خفیہ مشن کے دوران قابو کیا ہے۔
دریں اثنا، ‘فنانشل ٹائمز’ نے رپورٹ کیا ہے کہ جنگ کے معاشی اثرات کے باعث سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت جیسے خلیجی ممالک شدید مالی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ امریکہ اور بین الاقوامی مارکیٹ سے اپنی بھاری سرمایہ کاری واپس نکالنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ عرب ممالک کا مؤقف ہے کہ امریکہ نے یہ جنگ ان کی مشاورت کے بغیر اور محض اسرائیل کو خوش کرنے کے لیے شروع کی ہے، جس کی قیمت اب انہیں چکانا پڑ رہی ہے۔ تجزیے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کے ‘ناقابلِ تسخیر’ دفاعی نظام پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور ایران کے اندر ڈیلٹا فورس کی ناکامی و گرفتاری ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے سینیئر تجزیہ کار معظم فخر کا یہ وی لاگ دیکھئے:




