اسرائیل میں خطرے کے سائرن: ایرانی میزائلوں کا ‘آئرن ڈوم’ پر قہر , پورے ملک میں بنکر الرٹ جاری!

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک): ایران کی جانب سے میزائلوں اور ڈرونز کی 14 ویں کھیپ روانہ کیے جانے کے بعد پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے ہیں۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو فوری طور پر بنکروں میں منتقل ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے مشہور دفاعی نظام ‘آئرن ڈوم’ کو بری طرح مصروف کر رکھا ہے، جبکہ تل ابیب اور نجیب ڈیزرٹ سمیت کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ صورتحال اس قدر سنگین ہے کہ ہر گھر میں موجود بنکروں میں لوگ سہمے ہوئے ہیں اور موبائل ایپس کے ذریعے مسلسل الرٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔ اس بڑی جنگی لہر اور اسرائیل کی دفاعی پوزیشن کی مکمل صورتحال جاننے کے لیے یہ وی لاگ دیکھئے:




