مذاکرات سبوتاژ! ایران نے چابہار پر امریکی F-18 طیارہ مار گرایا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاک ایران سرحد پر جاری کشیدگی میں اس وقت سنسنی خیز موڑ آیا ہے جب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے چابہار بندرگاہ پر حملے کے لیے آنے والے جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-18 کو مار گرایا ہے۔ تہران کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں طیارے کو ہٹ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد امریکی سینٹ کام نے طیارے کی تباہی کی تردید تو کی ہے مگر ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کر دی ہے، جو طیارے کو پہنچنے والے شدید نقصان کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ ایران نے خاموشی سے اپنا دیسی ساختہ ‘نصر اللہ’ میزائل ڈیفنس سسٹم تیار کر لیا ہے جسے چینی ‘بائیڈو’ سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اب امریکی F-35 جیسے اسٹیلتھ طیارے بھی ایرانی فضائی حدود میں محفوظ نہیں رہے۔ دوسری جانب وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس طویل ہوتی جنگ سے سخت پریشان ہیں اور اپنے مشیروں سے کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی بھی قیمت پر اگلے 4 سے 6 ہفتوں میں اس تنازع کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ عالمی معیشت اور تیل کی قیمتوں پر پڑنے والے منفی اثرات سے بچا جا سکے۔ ٹرمپ کے مشیروں میں اس وقت دو گروہ بن چکے ہیں؛ ایک جو مزید فوجی دباؤ کا حامی ہے اور دوسرا جو سفارتی راستہ نکالنے پر زور دے رہا ہے۔ ایران میں قیادت کے بحران کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے نئے سپریم لیڈر اور عسکری قیادت کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔

مکمل تفصیلات پر مبنی وی لاگ دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button