قندھار میں قیامت خیز دھماکے: ملا ہیبت اللہ کا ٹھکانہ تباہ، اسرائیلی و بھارتی ڈرونز راکھ کا ڈھیر!

قندھار / اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاک فضائیہ نے قندھار میں ایسی ہولناک تباہی مچائی ہے کہ افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کے ذاتی محافظ دستے سے لے کر ان کے خفیہ ٹھکانوں تک، سب کچھ لرز کر رہ گیا ہے۔ تازہ ترین فضائی کارروائی میں قندھار کے مضافات میں موجود اس زیرِ زمین ٹنل نیٹ ورک (سرنگوں) کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے جہاں اسرائیل اور بھارت کی مدد سے لائے گئے جدید ترین ‘کمکا زی’ ڈرونز اور بھاری اسلحہ چھپایا گیا تھا۔ انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان نے ہیومن اور سگنل انٹیلی جنس کی مدد سے ان مقامات کی پن پوائنٹ نشاندہی کی اور پھر درست نشانے لے کر دشمن کی جنگی تیاریوں کو خاک میں ملا دیا۔
اس آپریشن کے دوران قندھار انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ‘کیمپ گیکو’ اور ‘ابو دجانہ ٹریننگ کیمپ’ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں 100 سے زائد طالبان کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ یہ وہی مراکز تھے جہاں ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کے جنگجوؤں کو مشترکہ تربیت دی جا رہی تھی۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے "ریڈ لائن” عبور کرنے کے بیان کے فوراً بعد ہونے والا یہ ایکشن دراصل ملا ہیبت اللہ کے لیے واضح پیغام ہے کہ "پہن بندے پتر بن جاؤ” (شرافت سے رہو) ورنہ ریاستِ پاکستان اب تمہاری دلیز تک پہنچ چکی ہے۔ ادھر کوہاٹ کے علاقے لاچی میں بھی ایک کامیاب آپریشن کے دوران 6 خطرناک دہشت گردوں کو جہنم رسید کر دیا گیا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان اب اپنی داخلی اور خارجی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنا چکا ہے۔
مزید سنسنی خیز حقائق اور تباہی کے مناظر کے لیے معظم فخر کی یہ رپورٹ دیکھیں:




