پاکستان نے حرمین الشریفین کی سیکیورٹی سنبھال لی

ریاض / اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والے اسٹریٹیجک میوچل ڈیفنس معاہدے کو باضابطہ طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ سعودی کابینہ کے اہم اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق، اب مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کی اہم دفاعی اور تیل کی تنصیبات کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پاکستان کے سپرد کر دی گئی ہے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب کو دفاعی شیلڈ فراہم کرے گا اور بحیرہ احمر سے بحیرہ عرب تک تیل کی سپلائی کو یقینی بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق، پاکستان اپنے دیرینہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی ہر مشکل میں معاونت کے لیے پرعزم ہے اور یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان گہری سیکیورٹی شراکت داری کا عکاس ہے۔
اس پیشرفت کے ساتھ ساتھ، خطے میں بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے دوران عالمی سطح پر بھی تشویش پائی جاتی ہے۔ امریکہ کے اندر ایک فوجی اڈے کے قریب پراسرار ڈرون کی پرواز اور ایران کی جانب سے خطے میں امریکی و اسرائیلی مالیاتی مراکز کو نشانہ بنانے کے انتباہ نے کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کے لیے معظم فخر کا ویڈیو وی لاگ ملاحظہ کریں:




