جنگ شروع تم نے کی، ختم ہم کریں گے: تہران کا واشنگٹن کو کڑا جواب

تہران/واشنگٹن (جانوڈاٹ پی کے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر "20 گنا زیادہ قوت” سے حملے کی دھمکی اور ‘ڈومز ڈے’ طیارے کی تعیناتی کے بعد خطے میں صورتحال انتہائی دھماکہ خیز ہو گئی ہے۔ تہران پر حالیہ شدید بمباری کے جواب میں ایرانی قیادت نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ "جنگ کا آغاز امریکہ نے کیا، مگر اسے ختم اب ایران ہی کرے گا۔”
اسرائیل پر ‘خیبر شکن’ میزائلوں کی برسات نے تلاویب کے دفاعی حصار کو تاش کے پتوں کی طرح بکھیر دیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اب سے ہر میزائل ایک ٹن وزنی وار ہیڈ کے ساتھ دشمن کی کمر توڑ دے گا۔ دوسری جانب، بحرین میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور ابنائے ہرمز میں تیل بردار جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی "موت اور آگ” برسانے کی دھمکی نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے خوف میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ ایرانی عوام تہران کی سڑکوں پر اپنے نئے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے حق میں نعرہ زن ہیں۔
تازہ ترین صورتحال پر سینئر صحافی معظم فخر کا یہ وی لاگ ملاحظہ فرمائیں:




