مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کو کھری کھری سنادیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کو کھری کھری سنادیں۔سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے متعلق ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں پر مولانا فضل الرحمٰن کا ردعمل سامنے آگیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے پرنس محمد بن سلمان کے بارے میں ٹرمپ کے توہین آمیز جملوں کی مذمت کی اور کہا کہ محمد بن سلمان کے بارے کلمات امت مسلمہ کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو بنیادی انسانی حقوق اور تہذیب سیکھنے کی ضرورت ہے، امریکا کا ایسے فاتر العقل شخص کو صدر مسلط کرنا سوالیہ نشان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اسلامی بلاک اور امریکا و اسرائیل گٹھ جوڑ کے مقابلہ میں ایک آواز بننے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ میامی میں منعقدہ سعودی انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدرٹرمپ نے ولی عہد کے حوالے سے سخت اور نازیبا انداز میں گفتگو کی تھی۔



