محمد آصف عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔



