مزاراقبال اوربادشاہی مسجدکاتقدس پامال،بیرونی حصے’’کچراکنڈی‘‘میں تبدیل،ذمےدارکون ستھراپنجاب یا ہم؟

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)علامہ اقبال رحمت اللہ کے مزاراور بادشاہی مسجدکےباہر’’کچراکنڈی‘‘کے مناظر۔ذمےدارکون ہم یاستھراپنجاب؟۔جانو ڈاٹ پی کے مطاق لاہور میں قائم علامہ اقبال رحمت اللہ علیہ کے مزار اوربادشاہی مسجد کی زیارت کو آنے والے مقامی اور غیر مقامی سیاحوں نےبادشاہی مسجداورمفکر پاکستان کے مزارکے تقدس کو پامال کردیا۔سیاحوں نے بادشاہی مسجد کی سیڑھیوں اور اقبال کے مزار کے بیرونی حصے کوکچرا کنڈی میں تبدیل کردیاہے،مزار اقبال اور سیڑھیوں کے اطراف جابجاکچرا دیکھنے میں آئے گا۔حکومت کی جانب سے ڈسٹ بن لگائے جانے کےباوجودسیاح کچرے کوباہر پھینک دیتے ہیں جس سے نا صرف ان عمارتوں کی حرمت پامال ہوتی ہے بلکہ یہ تاثر بھی ابھرتا ہے کہ ہم لوگ کس قدراخلاقی پستی کا شکار ہیں۔بحیثیت پاکستانی اور بحیثیت مسلمان یہ ہم سب کیلئے شرمندگی کا باعث ہے کہ ہم مقدس یا غیر مقدس مقامات کی سیر کو جائیں اوروہاں پر کچراپھینک دیں۔

زیرنظر ویڈیو میں ساری صورتحال دیکھی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button