"کارونجھر کی کٹائی نامنظور”ننگرپارکر میں بھوک ہڑتال

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے)ننگرپارکر پریس کلب کے سامنے کارونجھر جبل کی کٹائی کیخلاف بھوک ہڑتال کی گئی۔ننگرپارکر میں کارونجھر جبل کی کٹائی کے معاملے پر کارونجھر سجاگ فورم کے رہنماؤں نے احتجاجی حکمتِ عملی کا اعلان کرتے ہوئے فورم کے رہنما الهرکيو کوسو اور مصطفیٰ دل نے کہا ہے کہ کارونجھر جبل نہ صرف تھر کی ثقافتی اور تاریخی پہچان ہے بلکہ ماحولیاتی نظام اور مقامی آبادی کے معاشی مستقبل کے لیے بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ پہاڑ کی کٹائی سے قدرتی ماحول کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

احتجاجی رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کارونجھر جبل پر ہونے والی کٹائی کو فوری طور پر روکا جائے۔ آئینی عدالت میں دائر مقدمے سے دستبرداری کے کسی بھی سرکاری اقدام کی صورت میں سخت عوامی ردعمل دیا جائے گا۔ حکومت کی واضح پالیسی سامنے آنے تک بک ہڑتال اور احتجاجی سلسلہ جاری رکھا جائے گا.

مزید خبریں

Back to top button