بھارتی عوام جنونیت میں مبتلا اپنے حکمرانوں کو پٹہ ڈالے،سریندر ولاسائی
راجناتھ سنگھ کا بیان 'پلے نہ دھیلا کرے میلا میلا' کے مترادف ہے،ترجمان بلاول ہاؤس

مٹھی(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) بلاول ہاؤس کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی سریندر ولاسائی نے بھارتی وزیر دفاع کو کرارا جواب دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ راجناتھ سنگھ کا بیان ‘پلے نہ دھیلا کرے میلا میلا’ کے مترادف ہے۔افواج پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں بدترین شکست سے مودی اینڈ کمپنی ہوش و حواس گنوا بیٹھی ہے۔انہوں نے کہا کہ راجناتھ سنگھ اپنی ذلت و بدنامی کو چھپانے کے لیے بیہودہ بیانات دے رہا ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی سفارتی محاذ پر مودی کا وہ حشر کیا جو جے17تھنڈرز نے کے رافیل جہازوں کا کیا۔سریندر ولاسائی نے کہا کہ بھارت نے آئندہ کوئی مس ائڈوینچر کیا تو دنیا کو گیدڑ کی کمبختی والی کہاوت میں ترمیم کرنا پڑے گی۔پھر دنیا بولے گی کہ جب بھارت کی کمبختی آتی ہے تو وہ پاکستان کا رخ کرتا ہے۔بھارتی عوام جنونیت میں مبتلا اپنے حکمرانوں کو پٹہ ڈالے۔23 کروڑ پاکستانی سندھ سمیت پورے پاکستان کے محافظ ہیں۔



