مٹھی :عدالت نے ڈاکٹر کوشلیا اور شوہر کو شہنیلا میگھوار کے کیس میں بری کر دیا

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی کی عدالت نے ملزمہ ڈاکٹر کوشلیا اور ان کے شوہر ہنسمک کو بری کر دیا۔

ڈیڑھ سال قبل شکایت کنندہ دلیپ کمار ولد ارجن میگھوار نے اپنی بیوی شہنیلا کی موت کے سلسلے میں مٹھی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس میں اس نے کہا تھا کہ اس کی بیوی کی موت ڈاکٹر کوشلیا اور ان کی ٹیم کے غلط علاج کی وجہ سے ہوئی ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو بری کر دیا۔مدعی کی طرف سے وکیل غلام مصطفی ہنگورجو پیش ہوئے،جبکہ وکیل شنکر میگھواڙ نے مدعا علیہ کی طرف سے دلائل دیے۔

یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے پرانی عمارت سے نئی عمارت میں منتقل ہونے کے بعد یہ پہلا فیصلہ تھا۔

مزید خبریں

Back to top button