انسداد پولیو مہم، لیڈی ہیلتھ ورکر پر حملے کا تھانہ چھاچھرو پر مقدمہ درج،2گرفتار

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)چھاچھرو تھانے کی حدود کے گاؤں کانکیو میں پولیو ڈراپ ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تاج بائی ہالیپوٹو نامی لیڈی ہیلتھ ورکر نے چھاچھرو تھانے میں شکایت درج کروائی کہ 18 دسمبر کو جب میں چھاچھرو تعلقہ کے گاؤں کانکیو میں پولیو کے قطرے پلانے گئی تو ملزمان رمضان ولد کارو اور نیاز ولد رمضان جو کنکیو کے رہنے والے ہیں، نے مجھ پر حملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ایسے واقعے کے بعد صوبائی سیکرٹری نے نوٹس لیا جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر نمبر 41/2025 U/S 353.506.504.34ppc کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔



