پیپلز پارٹی تھرپارکر میں اختلافات، تنظیم سازي مسترد، مخالفین کی ٹانگیں توڑ دے ینگے، ارباب لطف اللہ

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) پیپلز پارٹی تھرپارکر کی قیادت میں اختلافات، مامرے ایک دوسرے کی ٹانگیں توڑنے تک پہنچ گئے، تھر کی تنظیم سازی مسترد، ایم این اے ڈاکٹر مہیش ملانی سے گاؤں گودھیار میں ناراض دھڑے نے شاندار جلسے کا اہتمام کر ڈالا، ارباب لطف اللہ، راہو جیون اور سراج سومرو نے شرکت کی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ارباب لطف اللہ نے کہا کہ اقتدار آئے گا اور جائے گا لیکن ہم اقتدار کے نشے میں عوام پر ظلم کرنے والوں کو جلد بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے دلوں میں عزت نہ ہونے پر چند لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر اعلیٰ عہدوں پر بٹھانے کا کیا فائدہ، ہم ایسے عہدے نہیں مانگیں گے جن کی عوام کے دلوں میں عزت نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہاں کے لوگوں پر مظالم ڈھائے گئے لیکن اب ایسا نہیں ہونے دیں گے، زندگی اور موت ساتھ ساتھ ہوں گے۔ اب جو بھی ظلم کرے گا اس کی ٹانگیں توڑ دینگے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راہول جیون نے کہا کہ ضلع تھرپارکر کی تنظیم میں کوڑے سہنے اور جیلیں کاٹنے والوں کو نظر انداز کیا گیا، عہدے ان لوگوں کو دیے گئے جنہوں نے خدا نہ کرے دوبارہ سیاہ دور آیا تو کوئی نہیں ملے گا، سب مخالف صفوں میں ہوں گے۔
ہم ایسی تنظیم سازی کو قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ محبت اور نرمی کی سیاست کی ہے، ہم نے نہ کسی کے پلاٹ پر قبضہ کیا اور نہ ہی کسی کی زمین پر قبضہ کیا، لیکن اب ہمیں زور کی سیاست کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
جلسے سے خالد سراج سومرو اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔



