مٹھی کے قریب کار نے ڈمپر کو پیچھے سے ٹکر مار دی،2 افراد جاں بحق،تیسرازخمی

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)مٹھی کے قریب کار نے ڈمپر کو پیچھے سے ٹکر مار دی، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔
مٹھی کے قریب تھرکول روڈ پر گاؤں ہیلاریو پیر کے قریب سفید رنگ کی کرولا کار نمبر بی آر جے 151 جو کراچی سے چیلہار جا رہی تھی کراچی سے آنے والے 10 ویلر ڈمپر کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد 33 سالہ چھنو ولد سمیڑو میگھواڑ سکنہ چیلہار اور 28 سالہ اجمل ولد مڈو ٹھاکر سکنہ کھارو ننگرپارکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 20 سالہ جئیش ولد انیل مہاراج سکنہ مٹھی شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال مٹھی میں داخل کرایا گیا۔
مقتول چھنو میگھواڑ لاہور میں کام کرتا تھا۔وہ کئی دنوں سے کراچی سے اپنے آبائی گاؤں چیلہار آرہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ آخری رسومات میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔اس دوران اجمل ٹھاکر کی میت آبائی گاؤں لے جائی گئی۔



