مٹھی سول اسپتال میں ڈاکٹر خودکشی کیس،5ملزموں کی ضمانت منظور

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے) ضلع تھرپارکر کے ہیڈکوارٹر مٹھی سول اسپتال کے سرکاری کوارٹر میں مبینہ ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کرنے والے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالکریم شیخ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں 5 نامزد ملزمان نے ضمانت حاصل کر لی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میرپورخاص نے کیس میں نامزد 5 افراد کی ضمانت منظور کر لی ہے۔یاد رہے کہ مٹھی سول اسپتال میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے ڈاکٹر عبدالکریم شیخ کے کیس میں جن ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، ان میں ای ایم ایس ڈاکٹر موہن لال کتری، ایس ایم او ڈاکٹر عبدالمالک نوہڑی، اسٹور کیپر برکت ہنگورجو، اسٹاف میل نرس منٹھار بھیل اور اسٹاف میل نرس سردار بھیل شامل ہیں۔



