مٹھی میں ایران پر حملوں کے خلاف ریلی، آیت اللہ خامنہ ای خراج تحسین پیش

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں اور ایرانی قیادت کی شہادت کے خلاف مٹھی میں جماعت اسلامی کی جانب احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ضلعی امیر جماعت اسلامی یاسین لطیف مغل نے کی، شرکاء شدید غم و غصہ میں پائے گئے۔
ضلعی دفتر سے کشمیر چوک تک نکالی گئی ریلی میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
یاسین لطیف مغل نے ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت عالمِ اسلام کے لیے بڑا سانحہ ہے،
انہوں نے کہا کہ ایران پر بزدلانہ حملے اور قیادت کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے۔
ہم اپنے ایرانی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک اور ان سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں،
مظاہرین نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے پوسٹرز اٹھا کر ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا.



