"عالمی دن کرپشن کا خاتمہ” مٹھی میں شاندار ریلی نکالی گئی

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) کرپشن کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ تھرپارکر کی جانب سے آگاہی ریلی نکالی گئی۔

کرپشن کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ تھرپارکر اور اینٹی کرپشن تھرپارکر کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون لیاقت علی بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پرتھیو راج، اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسد اقبال آرائیں کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس مٹھی سے آگاہی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رشوت سے پاک معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم اور مضبوط ملک کی ضمانت ہے۔ رشوت ایک ناسور ہے جس کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ کرپشن ایک سنگین مسئلہ ہے جو پاکستان سمیت کئی ممالک کو متاثر کر رہا ہے۔ یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جس میں ذاتی مفاد کے لیے اختیار کا غلط استعمال شامل ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اداروں کو مضبوط بنانا، شفافیت کو فروغ دینا اور احتساب کے نظام کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ضلعی اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ برقرار رکھیں تاکہ کرپشن پر قابو پایا جاسکے۔ ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے ہمیں ایمانداری سے کام کرنا ہوگا۔ رشوت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے دل و جان سے کوششیں کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ یہی کوشش ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ رشوت اور بدعنوانی ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں، اور اگر ان پر قابو نہ پایا گیا تو یہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گی۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم سب مل کر اس کے خلاف جدوجہد کریں۔ اس کے علاوہ امر جگدیش کمار ملاني ہائی اسکول نارتھ کالونی مٹھی میں بھی آگاہی ریلی نکالی گئی، جس میں ضلعی تھرپارکر کے تمام سرکاری ملازمین سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button