کلوئی کے قریب کرکٹ ٹورنامنٹ، ڈیزرٹ پینتھرز کی جیت، انعامات کی تقسیم

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے), کلوئي کے قریب گاؤں سیڈیو یوسی گرڑابھ میں چیف آرگنائزر وسیم نہڑی کی قیادت میں دو روزہ سیڈیو پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا گیا جس میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ کرکٹ کے دلچسپ مقابلے نوجوانوں کی بھرپور دلچسپی اور جوش و خروش کے ساتھ جاری رہے۔ لیگ کا فائنل میچ ڈیزرٹ پینتھرز اور پاور پلے پینتھرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈیزرٹ پینتھرز نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاور پلے پینتھرز کو شاندار انداز میں شکست دے کر فائنل جیت لیا۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔

مقامی لوگوں، مہمانوں اور شائقین نے کامیاب ٹیم اور منتظمین کو مبارکباد دی جبکہ اس طرح کی کھیلوں کی سرگرمیوں کو نوجوانوں کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

اس موقع پر ویلج سیڈو کے مختار نہڑی میڈیا کوآرڈینیٹر ہیومن رائٹس کونسل پاکستان تعلقہ کلوئی اور پ ٹ الف کے رہنما پرائمری ماسٹر محمد اشرف نہڑی، ماسٹر محمد عرس، ماسٹر محمد اسماعیل نہڑی، ماسٹر نیاز احمد نہڑی اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button