ننگرپارکر نزد منشیات سرعام، نشئیوں کے ڈیرے، دیہاتیوں کا احتجاج

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) ننگرپارکر کے گاؤں اونڙو بھیل میں چرس اور آفیم کی فروخت سمیت نشئیوں نے ڈیرے قائم کر رکھے ہیں۔
جس کے خلاف دیہاتیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیہاتیوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔
دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ہم نے بارہا ننگرپارکر پولیس کو بتایا ہے لیکن کوئی ہماری بات نہیں سن رہا ہے۔ ہماری نوجوان نسل تباہ ہونے لگا ہے، ہم اپنے گھروں میں بھی نہیں رہ سکتے۔
موالی نشے کی حالت میں آئے روز ہم سے جھگڑتے رہتے ہیں۔ ہم ایس ایس پی تھرپارکر اور ایس ایچ او ننگرپارکر سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے نشئیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور گاؤں والوں کی بے چینی ختم کی جائے۔



