شہدادکوٹ:رائس مل کے گیٹ سے5ماہ سے غائب چوکیدار کی دفن شدہ لاش برآمد

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شہدادکوٹ میں تھانہ بی سیکشن کی حدود رائس مل کے گیٹ پر دفن شدہ لاش برآمد ہوئی، دفن شدہ لاش کے ایک پیر کی انگلیاں نظر آنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی تحریری اجازت سے کھدائی کرواکر لاش کو ہڈیوں کی شکل میں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل اسپتال منتقل کردیا. پولیس کے مطابق لاش کی شناخت رائس مل کے چوکیدار شعبان کے نام سے ہوئی جو لاش کو پہنے کپڑوں سے کی گئی، شعبان گذشتہ 5 ماہ سے غائب تھا، ورثاء نے چوکیدار کے قتل کا شبہ ظاہر کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button