بدین:نویں جماعت کے طالبعلم کی گمشدگی، تھرکول شاہراہ پر ورثہ کا احتجاج، انتظامیہ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)نویں جماعت کے طالبعلم کی گزشتہ دو ہفتے قبل جبری گمشدگی کے خلاف ورثہ اور علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے بچے کی بازیابی نہ ہونے پر تھرکول شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ و درھرنا کئی گھنٹے ٹریفک معطل والدین نے بچے کی جلد بازیابی کی اپیل اسسٹنٹ کمشنر شہید فاضل راہو عاطف شفیق کی یقین دہانی پر دھرنا ختم ٹریفک کی آمدورفت بحال تحصیل گولارچی کے نواحی گاؤں گوٹھ بجاری شریف کے رہائشی نویں جماعت کا طالبعلم عبدالعلیم گزشتہ بیس روز قبل لاپتہ ہے جس کی وجہ سے اس کے ورثاء سخت پریشان ہیں اس سلسلے میں جسقم کے رہنماء محمد اسماعیل نوتکانی اور شہریوں سمیت بچے کے والدیں کی جانب سے تھر کول شاہراہ بچل واٹر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دیکر ٹریفک کی آمدو رفت تقریبا تین گھنٹے معطل ہوگئی جس کے سبب ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر مظاہریں کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے کو لاپتہ ہونے کئی روز ہوگئے ہیں تاحال کوئی پتہ نہیں چل رہا ہم ارباب اختیار سے بچے کی فوری بازیابی کی اپیل کرتے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شہید فاضل راہو محمد عاطف شفیق پہنچے انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا ختم کر دیا گیا

مزید خبریں

Back to top button