لاڑکانہ: نوڈیرو میں لاپتہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد، پولیس تحقیقات میں مصروف

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) نوڈیرو میں لاپتہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوگئی ہے. نوڈیرو کے علاقے پیر گرگھل شاہ سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملنے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی، پولیس نے پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کردی،
تھانہ نوڈیرو کے ایس ایچ او گلزار برڑو کے مطابق مقتول کی لاش کی شناخت عبدالصمد شیخ کے نام سے ہوئی ہے، یہ شناخت مقتول کے چچا شمس الدین شیخ نے کی جس کا بتانا ہے کہ عبدالصمد دو روز سے لاپتہ ہوگیا تھا.
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، جو بھی ملوث ہوگا اسے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا.



