کشمیر دنیا کا خطرناک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے، عالمی خاموشی سوالیہ نشان، مشعال ملک

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام دہشت گردی جاری ہے، مگر عالمی برادری کی خاموشی لمحۂ فکریہ بن چکی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر کوئی معمولی تنازعہ نہیں بلکہ دنیا کا خطرناک ترین نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے، جہاں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھنا پوری کشمیری قوم کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے، مودی سرکار کشمیری قیادت کو پھانسی دے کر حقِ آزادی کی آواز دبانا چاہتی ہے۔

مشعال ملک نے سوال اٹھایا کہ کیا امن اور آزادی کا مطالبہ کرنا کشمیریوں کے لیے جرم بن چکا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہر آنسو پر پابندی اور ہر دھڑکن پر خوف مسلط ہے، آخر یہ کیسا انصاف ہے؟

مزید خبریں

Back to top button