میرپورخاص میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر شاندار تقریب کا اہتمام

میرپورخاص(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)پیپلزپارٹی کا58واں یوم تاسیس بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، جلسے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک سے خطاب کیا،میوزیکل شو اور آتشبازی کی گئی،اس سلسلے میں مرکزی تقریب پریس کلب کے سامنے منعقد کی گئی یوم تاسیس کی تقریب سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک پر خطاب کیا تقریب میں ضلعی صدر و رکن قومی اسمبلی میر منور علی خان تالپور، پیر آفتاب شاہ جیلانی، صوبائی وزیر میر طارق تالپور، صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر جنید بلند، رکن سندھ اسمبلی نور احمد بھرگڑی، خیرالنساء مغل، لال چند اوکرانی، پیپلزپارٹی کے رہنماء پیر حسن شاہ جیلانی، پیر عزت شاہ جیلانی، میر عبدالروف غوری، ضلعی و سٹی عہدیداران، پارٹی کے ذیلی ونگز کے عہدیداروں اور کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کی پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے تاریخی کردار، جمہوریت کے لئے قربانیوں اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی اظہار خیال کیا تقریب میں کارکنان کے جوش و خروش کو بڑھانے کے لئے میوزیکل پروگرام کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا جس میں طفیل سنجرانی، فقیر شوکت علی اور دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا پروگرام کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا اور آتش بازی کی گئی



