میرپورخاص،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کاپٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج

میرپورخاص(رپورٹ:شاھدمیمن/جانوڈاٹ پی کے)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کیا جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا جسکی قیادت صدر شوکت راہموں اور جنرل سیکریٹری کانجی مل میگھواڑ نے کی مظاہرے میں وکلای برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کر دیا وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی میں بے پناہ اضافے کا سبب بن رہا ہے جس سے عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوجائیں گے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا وکلاء رہنماؤں نے مزید کہا کہ عوام پر بڑھتا ہوا معاشی بوجھ کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔



