جماعت اسلامی میرپور خاص کا ٹرینوں کی اچانک بندش پر احتجاج

میرپورخاص(رپورٹ:شاھدمیمن/جانوڈاٹ پی کے)امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم نے اپنے ایک بیان میں عید الفطر کے مبارک موقع پر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرینوں کی اچانک بندش پر انتہائی تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دنیا بھر میں حکومتیں مقدس تہواروں کے موقع پر اپنے شہریوں کی سفری سہولیات کو آسان بنانے کے لیے اسپیشل ٹرینوں کا اغاز کرتی ہیں لیکن افسوس محکمہ ریلوے نے مسافروں کو سستی اور آسان ریل کی سہولیات دینے کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر چلنے والی منافع بخش ٹرینوں کو بند کر دیا ہے جو کہ شہریوں کے ساتھ سراسر دشمنی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ شہر کے منتخب نمائندے اور انتظامیہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ میرپورخاص تا حیدراباد کراچی اور کھوکھرا پار کے درمیان چلنے والی مہران ایکسپریس شاہ لطیف ایکسپریس اور ماروی تھر ایکسپریس کو بند کرکے ہزاروں مسافروں سے سستی سفری سہولیات چھین کر ٹرانسپورٹ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جہاں ٹرانسپورٹ مافیا ایک طرف من مانے کرائے وصول کر رہی ہے تو دوسری جانب تیز رفتار ڈرائیونگ کے باعث حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جو قابل تشویش ہے انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی و ریلوے کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں سے سستی سفری سہولیات چھیننے کے بجائے بلا تعطل ٹرین سروس بحال کریں ورنہ شہری احتجاج پر مجبور ہونگے

مزید خبریں

Back to top button