معرکہ بدر حق و باطل کا پہلا معرکہ تھا،اللہ نے313مجاہدین کو کفار کے لشکر پر فتح دی،احسان الٰہی مغل

میر پورخاص(رپورٹ:شاھدمیمن/جانوڈاٹ پی کے)معروف مذہبی سکالر و سابق امیر جماعت قاری احسان الٰہی مغل نے کہا ہے کہ معرکہ بدر حق و باطل کا پہلا معرکہ تھا کہ جس میں اللہ تعالی نے 313 مجاہدین اسلام کو ایک ہزار کفار کے لشکر پر فتح و کامرانی سے ہمکنار کیا وہ جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت زاہد الرحمن کی رہائش گاہ پر یوم بدر کے حوالے سے منعقدہ افطار ڈنر کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دو ہجری کو ہونے والے معرکہ حق کو اللہ تعالی نے قران مجید میں یوم الفرقان قرار دیا انہوں نے کہا کہ اسلام کو دہشت گرد اور بنیاد پرست قرار دینے والے یہ جان لیں گے 13 سال تک مکے کے مسلمان کفار کے ظلم و جبر کا شکار رہے کوہ صفا پر اسلام کی پہلی دعوت دین کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ابو لہب کی جانب سے پھینکے جانے والے پتھر سے دہشت گردی کا آغاز ہو گیا تھا جبکہ مسلمانوں کو حکم الہی کے مطابق اپنے ہاتھ روکے رکھنے کا حکم تھا انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ابوجہل کا کردار ڈونلڈ ٹرمپ ادا کر رہا ہے وہ دن دور نہیں کہ جب سوویت یونین کی طرح امریکہ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا بس ہمیں جنگ بدر جیسے مجاہدین جیسا ایمان پیدا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں امت مسلمہ کفار کے ظلم و ستم کا شکار ہے یہی وقت ہے کہ ہم دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں جس میں ہمارے ساتھ انشاءاللہ اللہ کی مدد اور نصرت شامل ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button