سماجی تنظیم تھر ایجوکیشن الائنس کے زیر اہتمام3روزہ ٹریننگ آف فیسلیٹیٹرز پروگرام

ميرپورخاص(جانو ڈاٹ پی کے)سماجی تنظیم تھر ایجوکیشن الائنس (TEA) کے زیرِ اہتمام ضلع ميرپورخاص میں چلنے والے 40 نان فارمل ایجوکیشن تعلیمی سینٹر (NFE) میں نصاب سندھ کے پیکج بی کے حوالے سے تین روزہ ٹریننگ آف فیسلیٹیٹرز (ToF) پروگرام کا انعقاد علی بابا ہال ميرپورخاص میں کیا گیا۔یہ تربیتی پروگرام 11 فروری سے 13 فروری 2026 تک جاری رہا، جس کا مقصد نان فارمل ایجوکیشن سے وابستہ اساتذہ اور فیسلیٹیٹرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا، اس پروگرام میں ڊاکٽر چمن لام منشا شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں نان فارمل ایجوکیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے اور نان فارمل ایجوکیشن دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، انہوں نے تھر ایجوکیشن الائنس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام اساتذہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوں گے،بعد ازاں تھر ایجوکیشن الائنس کے سی ای او پرتاپ شیوانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر ایجوکیشن الائنس کے ضلع عمرکوٹ، تھر پارکر اور میرپورخاص میں کل ایک سو بیس نان فارمل ایجوکیشن کے حوالے سے چل رہے ہیں، جہاں پر چار ہزار سے زیادہ بچے اسکول میں غیر رسمی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا اقدام تعلیم کی بہتری کے لیے ایک اچھا اقدام ہے جس سے اس خطے کو کافی فائدے ہیں اور ہماری تنظیم تعلیم کے فروغ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پروجیکٹ مینیجر سارنگ رام ـ غلام رسول ـ رڻجيت کمار کو اعزازی شیلڈز پیش کیں، جبکہ یہ تربیتی پروگرام تھر ایجوکیشن الائنس کے زیرِ اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن، حکومتِ سندھ کے تعاون سے منعقد کیا گیا، اس موقع پر عامر ٻگھيو ـ سلمان خان ـ صلاح الدين نے شرکت کي ـ



