منی سوٹا میں مظاہروں کے پیشِ نظر پینٹاگون کا 1500 فوجی اہلکاروں کو تیار رہنے کا حکم

منیا پولس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے 1500 فوجی اہلکاروں کو منی سوٹا میں ممکنہ تعیناتی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی امیگریشن حکام کے ہاتھوں ایک خاتون کے قتل کے بعد منی سوٹا میں شروع ہونے والے مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہے۔ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انسریکشن ایکٹ کے استعمال پر غور کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ریاستی حکام احتجاج کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے تو امریکی صدر کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ ریاست منی سوٹا میں فوج تعینات کریں۔ پینٹاگون نے ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر فوجی اہلکاروں کو الرٹ کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور آئندہ اقدامات کا فیصلہ زمینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button