مسافروں کی آف لوڈنگ روکنے کیلئے پاسپورٹ پروٹیکٹر نظام میں بہتری کی جائے گی، چوہدری سالک

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک نے کہاہے کہ مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے معاملے کا وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
میڈیا گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک کا کہناتھا کہ 2 ہفتے قبل وزارت داخلہ میں آف لوڈنگ کے معاملے پر اعلی سطح اجلاس ہوا، اعلٰی سطح اجلاس میں ایف آئی اے سمیت تمام متعلقہ ادارے موجود تھے، آف لوڈنگ کے معاملے پر اوورسیز اور وزارت داخلہ کے سیکریٹریز ٹی او آرز بنا رہے ہیں، ٹی او آز کے مطابق جس پاسپورٹ پر پروٹیکٹر لگا ہوگا اس شخص کو آف لوڈ نہیں کیا جائے گا، پروٹیکٹر کا نظام اس لیے بہتر کر رہے ہیں تاکہ کسی قسم کا شک و شبہ نہ ہو۔



