خطرے کی صورتحال،منہاج القرآن نے اعتکاف کے پروگرام منسوخ کردیئے

جہلم (عابد حسین رانجھا/جانو ڈاٹ پی کے)ملکی اور عالمی معروضی صورتحال کے پیش نظر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شہر اعتکاف کا اس سال اجتماعی اعتکاف نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ملک بھر کی ضلعی ڈویژنل اور صوبائی قیادت سے طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے ۔شیخ الاسلام حسبِ اعلان ‘الفتوہ’ کے موضوع پر آن لائن خطابات کریں گے۔



