’’سپرگرل 2026‘‘کا ٹیزر ریلیز، ملی الکوک دوہرے کردار میں جلوہ گر ہونگی

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)آئندہ سال 2026 میں ریلیز ہونے والی فلم سپرگرل جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے، میکرز نے اس کا آفیشل ٹیزر جاری کردیا۔

ڈی سی یو اسٹوڈیو فلم کی جانب سے کچھ دیر پہلے ہی "سپرگرل” کا ٹیزر ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں ملی الکوک دوہرے کردار میں جلوہ گر ہونگی، ایک کریکٹر میں وہ بطور سپرگرل رول نبھاتی نظر آئیں گی جبکہ ان کے دوسرے کردار کا نام کارا زورایل ہے۔

سپرگرل میں ملی کے مرکزی کردار کے علاوہ میتھیاس شونیارٹس، ایو رڈلی، ڈیوڈ کروہولٹز، ایملی بیچم اور جیسن موموا بھی نمایاں رولز میں نظر آئیں گے۔

ٹیزر میں سپرگرل کارا زورایل کو میوزک کا دلدادہ دکھایا گیا ہے اور وہ ایک موقع پر کلب میں رقص کرتی بھی نظر آتی ہیں تاہم پھر اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بعد وہ کہتی ہیں کہ میں عام انسان نہیں اور سپرگرل کے اوتار میں آجاتی ہیں۔

فلم کا ٹیزر جاری ہونے کے ساتھ ہی شائقین کی توجہ حاصل کرچکا ہے اور اسے محض تھوڑی دیر میں ایک ملین کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ملی الکوک ایک ابھرتی ہوئی آسٹریلین اداکارہ ہیں جو ایچ بی او کے ہاؤس آف دی ڈریگن میں نوجوان رینیرا ٹارگرین کا زبردست کردار ادار کرکے مشہور ہوچکی ہیں۔

باصلاحیت اداکارہ نے سپرمین (2025) میں ایک کیمیو میں اپنے سپر ہیرو رول کی شروعات کی اور شائقن کے دلوں میں بطور سپرگرل جگہ بنائی۔

اب سپرگرل کے طور پر ان کی فلم کا آفیشل ٹیزر جاری ہوچکا ہے جس کی کاسٹنگ میں خوب جچ رہی ہیں، ٹیزر کی ریلیز سے قبل ہی ڈی سی یو چیف جیمز گن نے ملی الکوک کو بطور سپر گرل خوش آمدید کہا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button