امریکا اپنی شکست کو معاہدے کا نام نہ دے، ہم تم جیسوں سے معاہدہ نہیں کریں گے،ترجمان ایرانی فوج

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی شکست کو معاہدے کا نام نہ دے۔
ترجمان ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے کہا کہ امریکا اپنی شکست کو معاہدے کا نام نہ دے، خطے میں امریکی سرمایہ کاری کے آثار باقی نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام ہماری افواج کی ضمانت پرہے، امریکا کو یہ بات سمجھناہوگی، جب تک امریکا اس بات کاادراک نہیں کرلیتا توانائی قیمتیں پرانی سطح پرنہیں آئیں گی۔
ترجمان ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان کا کہنا تھا استحکام طاقت کے ذریعے آتا ہے، ایران کے چاہنے تک موجودہ صورتحال پہلے جیسی نہیں ہو سکتی، نہ اب اور نہ مستقبل میں ہم جیسے تم جیسوں سے معاہدہ نہیں کریں گے، شروع سے ہی پہلے اور آخری الفاظ یہی رہے ہیں۔



