میکسیکو: مافیا سربراہ کی فوجی آپریشن میں ہلاکت پر ہنگامے، نیشنل گارڈکے 25 ارکان ہلاک ہوگئے

میکسیکو(جانوڈاٹ پی کے)میکسیکو  میں فوجی آپریشن میں منشیات فروش مافیا کے بدنام زمانہ سربراہ  ال مینچو کی ہلاکت کے بعد ہنگامے  پھوٹ پڑے،  پرتشدد ہنگاموں میں نیشنل گارڈ کے 25  ارکان ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق مغربی ریاست جالسکو میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ال مینچو شدید زخمی ہوا اور میکسیکو سٹی منتقل کیے جانے کے دوران ہلاک ہوگیا۔

ایل مینچو کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر مقرر تھی، ڈرگ لارڈ کی ہلاکت کے بعد میکسیکو بھر میں صورتحال کشیدہ ہے اور مسلح افراد نے کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔

مسلح افراد نے شاہراہیں بند کردی ہیں، پورٹو والارٹا شہر میں جلاؤ گھیراؤ کے بعد پورے شہر پر دھویں کے بادل چھا گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  پرتشدد ہنگاموں میں نیشنل گارڈ کے 25 ارکان ہلاک ہوئے ہیں، سات ریاستوں سے 70 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق فوجی آپریشن میں امریکا نے انٹیلیجنس سپورٹ فراہم کی، صدر ٹرمپ  نے میکسیکو سے منشیات گروپوں کے خلاف کارروائیاں بڑھانےکا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button