ٹرمپ انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں ہزاروں فوجی بھیجنے پر غور کررہی ہے، رائٹرز کا دعویٰ

لندن(جانوڈاٹ پی کے)غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں ہزاروں فوجی بھیجنے پر غور کر رہی ہے۔ دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے بڑی غلطی تھی ،توانائی تنصیبات پر جوابی حملوں کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا،
رائٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا کئی آپریشنز پر غور جاری ہے جن میں ایرانی جزیرہ خارگ پر زمینی فوجی بھیجنے ، آبنائے ہرمز کو محفوظ راستہ بنانے کیلئے اقدامات بھی شامل ہیں،آبنائے ہرمز کی حفاظت کیلئے امریکی فوج ایرانی ساحلوں پر تعینات کی جا سکتی ہے۔
اماراتی وزارت دفاع
اماراتی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو 7 بیلسٹک میزائلوں اور 15 ڈرونز کو روکا گیا ہے،بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا گیا، حملوں کے دوران کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
ایران کا آپریشن وعدہ صادق 4 کی 64 ویں لہر کے آغاز کا اعلان
ایرانی فوج نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 64 ویں لہر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے بین گورین ایئرپورٹ پر میزائل داغے گئے ،حیفا میں آئل ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا،اسرائیل پر قادر، عماد، خیبر شکن اور خرمشہر میزائل فائر کردیئے،ہم نے امریکی بحری کے جہازوں پربھی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کو امریکا اوراسرائیل کی سازش سے بچنا ہوگا،ایرانی تنصیبات پر حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملے کشیدگی بڑھانے کیلئے تھے،ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری رکھے گا۔
ایرانی پاسداران انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے بڑی غلطی تھی ،توانائی تنصیبات پر جوابی حملوں کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا،اگر ایرانی تنصیبات پر دوبارہ حملے ہوئے تو بہت شدید ردعمل ہوگا،اگر پھر کوئی غلطی کی گئی تو حملے مکمل تباہی تک نہیں رکیں گے۔



