ایران کا ہولناک انتقام شروع، 14 ممالک سے امریکیوں کو نکلنے کا حکم!

تہران/تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک): ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ میں انتہائی سنسنی خیز موڑ آ گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، ایران نے ڈرون حملے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کا ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا ہے۔  اگرچہ نیتن یاہو حملے کے وقت دفتر میں موجود نہیں تھے، لیکن اس حملے نے اسرائیلی دفاعی نظام کے پرخچے اڑا دیے ہیں۔ ادھر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے پر بھی حملہ ہوا ہے، جس کے بعد امریکہ نے سفارت خانہ بند کر کے اپنے شہریوں کو خطے کے 14 ممالک سے فوری نکلنے کی ہدایت کر دی ہے۔

​پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اب تک 450 میزائل اور 1140 ڈرون حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں تل ابیب کے کئی علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔  دوسری جانب، پاکستان میں بھی ایران پر حملے کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے، جس کے باعث کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور گلگت بلتستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔  سینئر تجزیہ کار گوہر بٹ کے مطابق، اسرائیل اب تہران اور بیروت پر دوبارہ بمباری کر رہا ہے، جس سے جنگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اس جنگی جنون اور انتقامی کارروائیوں کی مکمل تفصیلات کے لیے یہ وی لاگ دیکھئے:

 

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button