15 روزہ جنگ، ایران میں 1444، لبنان میں 773 افراد شہید ہوگئے

تہران(جانوڈاٹ پی کے)عرب میڈیا نے 15 روز سے جاری امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ میں اموات کے اعدادو شمار جاری کر دیے۔
عرب میڈیا کے مطابق 15 روز میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں ایران میں 1444 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی حملوں سے لبنان میں 773 افراد شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 15 روز میں ایرانی حملوں میں 11 امریکی فوجی مارے گئے۔
یواے ای میں 6، سعودیہ عرب میں 2 ، عراق میں 26، کویت میں 6، عمان میں 3، بحرین میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔



