انگلینڈ کے سابق کپتان اور مشہور کمنٹیٹر مائیکل وان نے بڑا مطالبہ کردیا

سڈنی(جانو ڈاٹ پی کے)انگلینڈ کے سابق کپتان اور مشہور کمنٹیٹر مائیکل وان نے بڑا مطالبہ کردیا۔
مائیکل وان نے کہا جب سڈنی سانحہ ہوا تو میں وہیں ساحل سمندر پر ہوٹل میں اپنے فیملی کے ساتھ موجود تھا ہوٹل کے کمرہ سے یہ نظارہ میں نےخود دیکھا ہےاور اس بہادر انسان کی ویڈیو میں نے اپنے موبائل میں بنالی ہے جب احمد ال احمد نے اپنے جان پر کھیل کرہزاروں افراد کو بچالیا میرے لیے یہ بالکل ناممکن تھا مجھے اب بھی لگ رہا ہے جیسے ایک خواب میں نے دیکھا ہے کیونکہ جس بہادری کیساتھ احمد نے چھلانگ لگا کر اس شخص کو زمین پرگرایا ایسی بہادری کی باتیں ہم نے صرف سنی تھی لیکن اب اپنے انکھوں سے دیکھ بھی لی میں خود احمد سے ملنے ضرور جاوں گا جب وہ ہسپتال سے باہر آجائیں کیونکہ ایسے بہادر انسان کو دیکھنا ہر کسی کی خواہش ہوگی میرا مطالبہ ہے کہ احمد کو نوبل انعام سے نواز جائے کیونکہ یہ ہی اصل ہیرو ہے۔



