وزیرآباد: سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس میاں صبیح الرحمان کا عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر پرتپاک استقبال

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے)سینئر نائب صدر وزیرآباد چیمبر آف کامرس میاں صبیح الرحمان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جب وطن واپس پہنچے تو گکھر پریس کلب کے ممبران کی جانب سے ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر پریس کلب کے تمام عہدیداران و ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے میاں صبیح الرحمان کو پھولوں کے ہار پہنائے، گلاب کی پتیاں نچھاور کیں اور خوبصورت گلدستے پیش کرتے ہوئے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا
استقبالی تقریب میں محبت، اخوت اور بھائی چارے کا خوبصورت منظر دیکھنے میں آیا، جہاں صحافیوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر وزیرآباد چیمبر آف کامرس میاں صبیح الرحمان نے کہا کہ میں اپنے تمام دوستوں اور ساتھیوں کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں جنہوں نے جس محبت اور خلوص کے ساتھ میرا استقبال کیا، میں اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اسی طرح متحد رکھے اور بار بار اپنے گھر اور حضور نبی کریم ﷺ کے روضہ مبارک کی حاضری نصیب فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی میں نے حرمین شریفین میں اپنے لیے دعا مانگی، میں نے اپنے تمام دوستوں اور ساتھیوں کو بھی ان دعاؤں میں شامل رکھا میری ہمیشہ یہ خواہش رہے گی کہ ہم سب مل کر ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لیے اکٹھے چلتے رہیں مزید برآں، تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کی تواضع کے لیے آبِ زمزم اور مقدس اجوا کھجوریں پیش کی گئیں
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے میاں صبیح الرحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا کی۔



