اسرائیل میرے ٹیکس کے پیسوں سے میرے ملک لبنان پر بمباری کر رہا ہے، میا خلیفہ

بیروت/واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)فحش فلموں کی سابق عرب اداکارہ میا خلیفہ نے حالیہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان پر بمباری پر رو پڑیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل میرے ٹیکس کے پیسوں سے میرے ہی ملک پر حملے کررہا ہے۔
اسرائیلی بمباری میں لبنان میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور انفراسٹرکچر کی تباہی کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
لبنانی نژاد امریکی شخصیت میا خلیفہ نے اسرائیل کے بیروت پر بڑے فضائی حملوں پر شدید دکھ اور غصے کا اظہار کیا جن میں 250 سے زائد افراد شہید اور 1100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں میا خلیفہ کا کہنا تھا کہ آج کی خبروں پر میں دل برداشتہ اور ساکت ہو گئی ہوں، اسرائیل کی جانب سے بیروت میں صرف 10 منٹ میں 100 فضائی حملے کیے گئے۔
ایک صارف نے فضائی حملوں میں جائے پیدائش کے کھو جانے کے جذباتی اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کے لیے نہایت صدمہ خیز ہو سکتا ہے، تاہم اس سے انہیں نفسیاتی طور پر مضبوط ہونے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔



