میکسیکو ایران کے فٹبال ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کے لیے تیار

 میکسیکو سٹی(جانوڈاٹ پی کے)میکسیکو ایران کے فٹبال ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہے مگر فیفا نے واضح کردیا کہ فی الحال ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا۔میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباؤم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ایران کے میچز کی میزبانی کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ ایران نے فیفا سے اپنے میچز سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے امریکا سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔فیفا نے کہا ہے کہ ہم تمام ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمارا موجودہ شیڈول کے مطابق ہی ٹورنامنٹ کروانے کا ارادہ ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا میں فیفا ورلڈ کپ 2026امریکا میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button