میکسیکو میں ٹرین کو خوفناک حادثہ،13افراد ہلاک،98زخمی

اوساکا(جانو ڈاٹ پی کے)میکسیکو کے جنوب مغربی علاقے اوساکا میں ٹرین حادثے میں 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹرین اوساکا کے قصبے نزندا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔ حادثے کے وقت ٹرین میں 241 مسافر اور 9 عملے کے ارکان سوار تھے، زخمی ہونے والوں میں 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دیگر مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔



