ایپل واچ کیلئے بھی وٹس ایپ آگیا اور چھا گیا

لاہور(سپیشل رپورٹ)میٹا کی جانب سے ایپل واچ کے لیے واٹس ایپ کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔اس نئی واچ او ایس ایپ میں چیٹس، وائس میسجز اور کالز نوٹیفکیشنز سپورٹ دستیاب ہوگی۔واٹس ایپ کی جانب سے اس کا اعلان ایک بلاگ پوسٹ میں کیا گیا۔یہ اپ ڈیٹ ایپل واچ کے صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گی اور انہیں میسجنگ کے لیے آئی فونز کی ضرورت نہیں ہوگی۔ابھی ایپل واچ میں صرف واٹس ایپ چیٹ پر صرف اسی وقت ریپلائی کیا جاسکتا ہے جب کسی میسج کا نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے۔مگر اب واچ او ایس ایپ میں صارفین کو میسجز بھیجنے اور موصول کرنے کے ساتھ ساتھ ہر وقت چیٹ ہسٹری تک رسائی حاصل ہوگی۔واٹس ایپ کے مطابق نئی ایپل ایپ میں امیجز اور اسٹیکرز سپورٹ بھی دی گئی ہے اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ صارفین کو حاصل ہوگا۔یہ ایپ ایپل واچ سیریز 4 اور اس کے بعد کے ماڈلز کے لیے دستیاب ہوگی۔اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز کے لیے واٹس ایپ 2023 سے دستیاب ہے جبکہ کمپنی نے بتایا کہ نئی ایپ کے اولین ورژن کو آئی فون سے منسلک کرنے کی ضرورت ہوگی۔اگر آئی فون آف ہوا تو زیادہ امکان ہے کہ ایپل واچ پر واٹس ایپ کو بھی استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

مزید خبریں

Back to top button