پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور یکساں حقوق حاصل ہیں،انوار ا لحق

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) سماجی شخصیت میاں انوار ا لحق مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار امن اور خوشیوں کی نوید لاتا ہے، اقلیتوں کو پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی اور یکساں حقوق حاصل ہیں، مسیحی قوم بہادر، شریف اور جفاکش ہے جنہوں نے پاکستان کی تعمیر وترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ؒ کی بصیرت افروز قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا کوئی لالچ خوف قائد اعظم ؒ کو عظیم مقصد سے نہ ہٹا سکا،قائد کااتحاد تنظیم اور ایمان کا پیغام ہی پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے، محمد علی جناح برصغیر پاک و ہند کے عظیم رہبر و رہنما تھے قیام پاکستان کے بعد انکی ناگہانی وفات کے نتیجہ میں ملک اندھیرے راستوں میں بھٹک رہاہے،پاکستان اپنے قیام کے مقصد حصول کی تلاش میں ہے

مزید خبریں

Back to top button