میرا اور سعود کا اسکینڈل سامنے آنے پر مداحوں حیران رہ گئے

لاہور(شوبز ڈیسک)میرا اور سعود کا اسکینڈل سامنے آنے پر مداحوں حیران رہ گئے۔پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اسٹار سنگیتا نے حال ہی دونوں اداکاروں کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔پروگرام کے دوران سنگیتا نے اپنی فلمی زندگی کے دلچسپ قصے سناتے ہوئے ایک راز فاش کیا، جو کئی برسوں سے میڈیا سے دور تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سعود اور میرا کے درمیان ایک وقت میں تعلق تھااور یہ واقعہ ان کی اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔سنگیتا کہتی ہیں کہ وہ اپنی ٹیم کے لیے سخت مزاج ہوتی تھیں،اور اسی دوران انہیں پتا چلا کہ سعود شوٹنگ پر نہیں آیا۔جب وہ سعود کو لینے گئیں تو دیکھا کہ وہ میرا کے ساتھ ہیں۔میرا نے کپڑوں کے ایک بنڈل کے نیچے چھپنے کی کوشش کی اور سعود کو کسی اور اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے روکنے کی پوری کوشش کی۔سنگیتا نے پھر میرا کو تھپڑ مارا اور سعود کو شوٹنگ کے لیے لے آئیں تاکہ فلم مکمل ہوسکے۔



