محمود صاحب کو’’گوری‘‘چمڑ گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے معروف اداکار محمود صاحب کو’’گوری‘‘چمڑ گئی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمود اسلم نے دلچسپ قصہ سنایا۔انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی سوشل میڈیاپر شادی کے پیغامات آتے ہیں۔انہوں نے ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میری ایک خاتون فین لندن سے مجھے کال کرتی تھی اور کہتی تھی کہ مجھ سے شادی کرلو، اپنی بیوی کو چھوڑ دو، میرے پاس بہت پیسہ ہے۔محمود اسلم نے کہا کہ وہ خاتون میرے 80کی دہائی کے ڈرامے ‘دلاور’ کی فین تھی، میں نے ان سے کہا کہ آپ نے بہت پرانا ڈرامہ دیکھا ہوا ہے، اس وقت میں جوان تھا اب بوڑھا ہوگیا ہوں، لیکن خاتون نے ماننے سے انکار کردیا۔
اداکار نے مزید کہا کہ وہ مجھے فون کال کرکے صرف یہ ہی کہتی تھی کہ آپ کیسے ہیں، ٹھیک ہیں، پھر فون بند کردیتی تھی، پھر میں نے اپنی بیوی سے بات کروائی اور پھر آخری کال پر خاتون نے مجھے کہا کہ اگر آپ مجھے دنیا پر نہیں ملے تو کوئی بات نہیں، میں اللہ سے آپ کو دوسرے جہاں میں مانگ لوں گی۔
@harpalgeo Mehmood Aslam ki fan ki shadi ki farmaish. Watch HasnaManaHai daily at 4:30 PM, only on Geo Entertainment.
♬ original sound – Har Pal Geo – Geo TV – Har Pal Geo – Geo TV



